Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 71

Tafseer
  1. قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُوْلٌ تُثِیْرُ الْاَرْضَ وَ لَا تَسْقِی الْحَرْثَ١ۚ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِیَةَ فِیْهَا١ؕ قَالُوا الْئٰنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ١ؕ فَذَبَحُوْهَا وَ مَا كَادُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿71﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اِنَّهٗبیشک وہ
    3. يَقُوْلُفرماتا ہے
    4. اِنَّهَاکہ وہ
    5. بَقَرَةٌایک گائے
    6. لَا ذَلُوْلٌنہ سدھی ہوئی
    7. تُثِیْرُجوتتی
    8. الْاَرْضَزمین
    9. وَلَا تَسْقِياور نہ پانی دیتی
    10. الْحَرْثَکھیتی
    11. مُسَلَّمَةٌبےعیب
    12. لَا۔ شِيَةَنہیں۔ کوئی داغ
    13. فِیْهَااس میں
    14. قَالُوْاوہ بولے
    15. الْاٰنَاب
    16. جِئْتَتم لائے
    17. بِالْحَقِّٹھیک بات
    18. فَذَبَحُوْهَاپھر انہوں نے ذبح کیا اس کو
    19. وَمَا کَادُوْااور وہ لگتے نہ تھے
    20. يَفْعَلُوْنَوہ کریں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے کمیری، زمین کو جوتنے والی اور کھیتوں کو سیراب کرنے والی نہ ہو۔ بالکل یکرنگ ہو، اس میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو۔ بولے، اب تم واضح بات لائے۔ پھر انہوں نے ذبح کی اور وہ ذبح کرتے نظر نہ آتے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رنگ کی وضاحت کے بعد بھی سوال کرنے والوں کی تشفی نہ ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت چاہی تو ہدایت ہوئی کہ گائے کمیری نہ ہو، اس سے کھیتوں میں ہل چلانے اور پانی دینے کی خدمت نہ لی گئی ہو۔ مزید یہ ہدایت ہوئی کہ بالکل یک رنگ ہو۔ اس میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو۔ اس طرح اپنے لئے گوناگوں قیدیں اور پابندیاں بڑھوا چکنے کے بعد بولے کہ ہاں اب بات اچھی طرح واضح ہوئی۔ حق کا لفظ قرآن مجید میں کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ وہ چیز جس کا واقع ہونا قطعی ہو۔ قیامت کو اسی معنی کے لحاظ سے حق کہا گیا ہے۔ وہ چیز جو اخلاقی حیثیت سے واجب ہو۔ عدل کو اسی اعتبار سے حق کہا گیا ہے۔ وہ چیز جو جھگڑے اور اختلاف کے درمیان قول فیصل کی حیثیت رکھتی ہو۔ قرآن مجید کو حق کہنے کا ایک پہلو یہ بھی ہے۔ غایت اور مقصد کے مفہوم کے لئے بھی یہ لفظ قرآن مجید میں استعمال ہوا ہے۔ آسمان وزمین کی خلقت کو اسی معنی کے لحاظ سے بالحق کہا گیا ہے۔ جو چیز اپنے ظہور کے لحاظ سے بالکل واضح ہو اور بین ہو اس کو بھی حق کہتے ہیں۔ آیت زیر بحث میں حق کا لفظ اسی آخری معنی میں استعمال ہوا ہے۔