تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 70
Tafseerقَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ١ۙ اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَیْنَا١ؕ وَ اِنَّاۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهْتَدُوْنَ﴿70﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- ادْعُدعا کریں
- لَنَاہمارے لیے
- رَبَّکَاپنا رب
- يُبَيِّنْوہ بتلادے
- لَنَاہمیں
- مَا هِيَوہ کیسی
- اِنَّکیونکہ
- الْبَقَرَگائے
- تَشَابَهَاشتباہ ہوگیا
- عَلَيْنَاہم پر
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- اِنْاگر
- شَآءَچاہا
- اللّٰہُاللہ
- لَمُهْتَدُوْنَضرور ہدایت پالیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بولے اپنے رب سے دعا کرو کہ اچھی طرح واضح کردے کہ وہ کیسی ہو، اس لیے کہ گایوں کے امتیاز میں گھپلا ہوہا ہے۔ اور انشا اللہ اب ہم پتہ لگا لیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رنگ کی وضاحت کے بعد بھی سوال کرنے والوں کی تشفی نہ ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت چاہی تو ہدایت ہوئی کہ گائے کمیری نہ ہو، اس سے کھیتوں میں ہل چلانے اور پانی دینے کی خدمت نہ لی گئی ہو۔ مزید یہ ہدایت ہوئی کہ بالکل یک رنگ ہو۔ اس میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو۔
اس طرح اپنے لئے گوناگوں قیدیں اور پابندیاں بڑھوا چکنے کے بعد بولے کہ ہاں اب بات اچھی طرح واضح ہوئی۔
حق کا لفظ قرآن مجید میں کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
وہ چیز جس کا واقع ہونا قطعی ہو۔ قیامت کو اسی معنی کے لحاظ سے حق کہا گیا ہے۔
وہ چیز جو اخلاقی حیثیت سے واجب ہو۔ عدل کو اسی اعتبار سے حق کہا گیا ہے۔
وہ چیز جو جھگڑے اور اختلاف کے درمیان قول فیصل کی حیثیت رکھتی ہو۔ قرآن مجید کو حق کہنے کا ایک پہلو یہ بھی ہے۔
غایت اور مقصد کے مفہوم کے لئے بھی یہ لفظ قرآن مجید میں استعمال ہوا ہے۔ آسمان وزمین کی خلقت کو اسی معنی کے لحاظ سے بالحق کہا گیا ہے۔
جو چیز اپنے ظہور کے لحاظ سے بالکل واضح ہو اور بین ہو اس کو بھی حق کہتے ہیں۔
آیت زیر بحث میں حق کا لفظ اسی آخری معنی میں استعمال ہوا ہے۔
اس آخری سوال کے ساتھ ان کی زبان سے وَاِنَّا اِنْ شَاءَ اللهُ لَمُهْتَدُوۡنَ (اور اب ہم انشاء اللہ پتہ لگا لیں گے) کے الفاظ نکلے۔ یہ الفاظ ان کے باطن پر عکس ڈالتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پے درپے سوالات کے بعد خود ان پر بھی اپنے سوالات کی نامعقولیت واضح ہو چکی تھی چنانچہ ان کے اسی احساس کی شاید یہ برکت تھی کہ ان کی زبان سے یہ کلمہ نکلا اور اس کلمہ کی برکت سے انہیں اس حکم کی تعمیل کی توفیق نصیب ہوئی ورنہ جس ذہنیت کا ان کی طرف سے اظہار ہو رہا تھا اس سے تو یہ توقع نہیں تھی کہ وہ کبھی بھی اس حکم کی تعمیل کریں گے۔