Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 79

Tafseer
  1. فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ یَكْتُبُوْنَ الْكِتٰبَ بِاَیْدِیْهِمْ١ۗ ثُمَّ یَقُوْلُوْنَ هٰذَا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ لِیَشْتَرُوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَوَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا كَتَبَتْ اَیْدِیْهِمْ وَ وَیْلٌ لَّهُمْ مِّمَّا یَكْسِبُوْنَ﴿79﴾

    1. فَوَيْلٌسو خرابی ہے
    2. لِلَّذِیْنَان کے لیے
    3. يَكْتُبُوْنَلکھتے ہیں
    4. الْكِتَابَکتاب
    5. بِاَيْدِيهِمْاپنے ہاتھوں سے
    6. ثُمَّپھر
    7. يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں
    8. هٰذَایہ
    9. مِنْسے
    10. عِنْدِ اللہِاللہ کے پاس
    11. لِيَشْتَرُوْاتاکہ وہ حاصل کریں
    12. بِهٖاس سے
    13. ثَمَنًاقیمت
    14. قَلِیْلًاتھوڑی
    15. فَوَيْلٌسوخرابی
    16. لَهُمْان کے لئے
    17. مِمَّااس سے
    18. کَتَبَتْجو لکھا
    19. اَيْدِيهِمْان کے ہاتھ
    20. وَوَيْلٌاور خرابی
    21. لَهُمْان کے لئے
    22. مِمَّااس سے جو
    23. يَكْسِبُوْنَوہ کماتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس ہلاکی ہے ان لوگوں کے لیے جو اپنے ہاتھوں سے شریعت تصنیف کرتے ہیں پھر دعوی کرتے ہیں کہ اللہ کی جانب سے ہے تاکہ اس کے ذریعہ سے تھوڑی سی قیمت حاصل کرلیں۔ پس ان کے لیے ہلاکی ہے اس چیز کے سبب سے جو ان کے ہاتھوں نے لکھی اور ان کے لیے ہلاکی ہے اس چیز کے سبب سے جو وہ کماتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس سورہ کے شروع میں لفظ کتاب کی تشریح کرتے ہوئے ہم بیان کر چکے ہیں کہ یہ لفظ قرآن میں دوسرے معانی کے ساتھ شریعت کے احکام و قوانین کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔ یہاں اس سے مراد وہ فتوے اور احکام ہیں جو علمائے یہود بغیر کسی شرعی سند کے محض اپنے دنیوی اغراض اور عوام کو خوش رکھنے کے لئے جاری کرتے تھے اور دعویٰ یہ کرتے تھے کہ یہی اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے۔ “اپنے ہاتھوں لکھنے”کا مطلب یہ ہے کہ ان فتووں کے لئے کتاب الٰہی کے اندر کوئی بنیاد اور سند نہیں ہوتی تھی محض ان کے طبع آزاد اور من گھڑت فتوے ہوتے تھے لیکن وہ ان کو منسوب خدا اور اس کی شریعت کی طرف کرتے تھے۔ اسی طرح کے فتوے تھے جن سے ان کے عوام شریعت کی حقیقی ذمہ داریوں سے بے پروا ہو کر ان اوہام میں مبتلا ہو گئے جن کی طرف اوپر کی آیات میں اشارہ ہوا ہے اور اسی راہ سے ان کے دین میں ان چیزوں کی ملاوٹ ہوئی جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ لِيَشْتَرُوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا: (تاکہ اس کے عوض حقیر قیمت حاصل کریں) حقیر اس لئے کہ یہ دین فروشی وہ محض اپنے دنیوی اغراض کے لئے کرتے تھے اور دنیا کا بڑے سے بڑا فائدہ بھی اگر دین کو فروخت کر کے حاصل کیا جائے تو بہرحال حقیر ہی ہے۔ فَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيۡهِمْ وَوَيْلٌ لَهُمْ مِمَّا يَكْسِبُوۡنَ: ان کے لئے ہلاکی ہے اس چیز کے سبب سے بھی جو ان کے ہاتھوں نے لکھی اور اس چیز کے سبب سے بھی جو وہ اس کے عوض میں کماتے ہیں۔ یعنی آخرت میں یہ دونوں چیزیں ان کے لئے الگ الگ خرابی اور تباہی کا سبب بنیں گی۔ ان کا یہ اپنے جی سے شریعت تصنیف کرنا بھی سبب تباہی اور اس کے عوض میں دنیوی منافع حاصل کرنا بھی موجب تباہی!