تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 100
مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ﴿100﴾
- مَنْجس
- اَعْرَضَمنہ پھیرا
- عَنْهُاس سے
- فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
- يَحْمِلُلادے گا
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- وِزْرًا(بھاری) بوجھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو اس سے اعراض کریں گے وہ یقامت کے دن ایک بھاری بوجھ اٹھائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 101-100
مخلافین کو دھمکی
یہ دھمکی ہے ان لوگوں کو جو اس یاد دہانی سے اعراض کریں گے۔ فرمایا کہ جو اس سے اعراض کریں گے وہ قیامت کے روز ایک بھاری بوجھ اٹھائیں گے۔ ان کے اوپر اپنی گمراہی کا بوجھ بھی ہوگا اور جو لوگ ان کے گمراہ کرنے سے گمراہ ہوں گے ان کے بوجھ میں سے بھی ان کو اٹھانپاڑے گا۔ خلدین فیہ میں ضیمر لفظ وزر کے لازم کے اعتبار سے آئی ہے چونکہ زر سے مراد اس کا لازمی نتیجہ یعنی عذاب ہے اس وجہ سے فرمایا کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اس بوجھ کی نسبت فرمایا کہ نہایت ہی برا بوجھ ہوگا اس لئے کہ نہ تو اس سے کبھی نجات حاصل ہو سکے گی اور نہ کوئی اس کے اٹھانے میں معین و مددگار ہوگا۔ ہر ایک کو یہ بوجھ خود ہی اٹھانا پڑے گا۔