Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 13

  1. وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى﴿13﴾

    1. وَاَنَااور میں
    2. اخْتَرْتُكَتمہیں پسند کیا
    3. فَاسْتَمِعْپس کان لگا کر سنو
    4. لِمَا يُوْحٰىاس کی طرف جو وحی کی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور میں نے تم کو برگزیدہ کیا تو جو وحی کی جا رہی ہے اسے غور سے سنو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
استماع کے معنی توجہ اور اہتمام کے ساتھ سننے کے ہیں۔ یہ جملہ اصل بات کہنے سے پہلے پوری طرح متوجہ کرنے کے لئے ہے یعنی میں نے تمہیں اپنے کار خاص، فریضہ نبوت و رسالت کے لئے منتخب کیا ہے تو جو کچھ تم پر وحی کی جا رہی ہے اس کو غور و توجہ سے سنو۔ اس میں اس تشریف و تکریم کی طرف بھی اشارہ ہے۔ جو منصب نبوت پر سرفراز ہونے کے سبب سے حضرت موسیٰ کو حاصل ہوئی اور عظیم ذمہ داری کی طرف بھی جو حضرت موسیٰ پر اس منصب کی بدولت عائد ہوئی۔