تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 41
وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِیْۚ﴿41﴾
- وَاصْطَنَعْتُكَاور میں تجھے بنایا
- لِنَفْسِيْخاص اپنے لیے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور میں نے اپنے کار خاص کے لئے تمہیں منتخب کیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واصعلنعتک لنفسی آیت 41
اصطناع کا اصل مفہوم کسی کو کسی خاص مقصد کے لئے تربیت اور ٹریننگ دینے کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ میں نے جو تمہیں اتنی بھٹیوں میں تپایا اور اتنے امتحانوں سے گزارا ہے تو اپنے ایک کار خاص کے لئے یہ تمہاری تربیت کی ہے اور اب وہ کار خاص میں تمہارے سپرد کر رہا ہوں سو تم اس ذمہ داری کو اٹھائو اور میرے اعتماد پر اس کی انجام دہی کے لئے آگے بڑھو۔