تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 51
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى﴿51﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَمَاپھر کیا
- بَالُحال
- الْقُرُوْنِجماعتیں
- الْاُوْلٰىپہلی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے پوچھا، تو پھر اگلی قوموں کا کیا حال ہے ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرعون کا استہزاء
فرعون نے حضرت موسیٰ کی اس تذکیر پر سنجیدہ طریقہ سے غور کرنے کے بجائے بانداز طنز و تحقیر یہ سوال کیا کہ اچھا اگر رب کے پاس سے آئے ہو تو ذرا پچھلی قوموں کا حال سنائو کہ ان کا کیا بنا اور وہ کس حال میں ہیں ! مطلب یہ کہ جب وہاں سے آ رہے ہو تو وہاں کے سارے احوال سے تم تو واقف ہی ہو گے ذرا ہمیں بھی تو وہاں کا احوال سنائو ! یہ محلوظ رہے کہ برخود غلط اور متکبر لوگ اسی قسم کے غیر متعلق سوال چھیڑ کر سنجیدہ باتوں کو بےاثر بنانے اور پانے اندھے بہرے متعقدین میں اپنا بھرم قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔