تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 62
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى﴿62﴾
- فَتَنَازَعُوْٓاتو وہ جھگڑنے لگے
- اَمْرَهُمْاپنے کام میں
- بَيْنَهُمْباہم
- وَاَسَرُّوااور انہوں نے چھپ کر کیا
- النَّجْوٰىمشورہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس انہوں نے آپس میں، اپنے معاملہ میں، مشورت اور سرگوشی کی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 62
اعیان فرعون کی خفیہ میٹنگ
’ تنازع فی الحدیث اور تنازع امر کا محاورہ عربی میں آپس میں تبادلہ خیالات و آراء کے لئے آتا ہے۔ یعنی جب تمام اعیان حکومت اور سارے ساحر جمع ہوگئے تو ان کی آپس میں ایک خفیہ میٹنگ ہوئی۔ اگٓے کی آیات سے ملوم ہوتا ہے کہ اس میٹنگ میں نہایت راز دارانہ طور پر فرعون کی طرف سے ساحروں کے دل میں یہ بات اتارنے کی کوشش کی گئی کہ موسیٰ اور ہارون دونوں نہایت ماہر جادوگر ہیں اور ان کی کوشش یہ ہے کہ یہ اپنے جادو کے زور سے بنی اسرائیل کو منظم کر کے ہمیں اس ملک سے بےدخل کریں اور ہماری تمام تہذیب و ترقی کو ہم نے پروان چڑھائی ہے، مٹا کے رکھ دیں تو یہ موقع غفلت کا نہیں ہے بلکہ متحدہ طاقت سے اس خطرے کا مقابلہ کرو اور یاد رکھو کہ جو آج کے معرکے میں جیتا وہی فتحمند رہے گا۔