Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 79

  1. وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى﴿79﴾

    1. وَاَضَلَّاور گمراہ کیا
    2. فِرْعَوْنُفرعون
    3. قَوْمَهٗاپنی قوم
    4. وَمَا هَدٰىاور نہ ہدایت دی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا، اس کو صحیح راہ نہ دکھائی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قائد کی اصل ذمہ داری یہ فرعوکن اور اس کی تباہ کن قیادت پر اظہار افسوس ہے کہ اس نے اپنی گمراہ کن روش کے سبب سے اپنی قوم کو ہلاکت کے سمندر میں غرق کیا، ان کی صحیح رہنمائی نہ کی وما ھدی میں اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ ہر قائد اور حکمران کی اصل ذمہ داری اپنی قوم کی صحیح رہنمائی ہے۔ اس کی حیثیت درحقیقت ایک راعی کی ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنی خلق کے کسی گلہ کی چرواہی اور اس کی حفاظت پر مامور فرماتا ہے۔ بدبخت ہے وہ چرواہا جو اپنی انانیت پر پورے گلے کو بھینٹ چڑھا دے۔