تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 8
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى﴿8﴾
- اَللّٰهُاللہ
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود
- اِلَّا هُوَاس کے سوا
- لَهُاسی کے لیے
- الْاَسْمَآءُسب نام
- الْحُسْنٰىاچھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اللہ ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام اچھی صفتیں اسی کے لئے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اللہ لا الہ الا ھو ط لہ الاسماء الحسنی (8)
تفویض کی ہدایت
یہ نبی ﷺ کا کامل تفویض کی ہدایت ہے کہ آپ مخالفین کے رویہ سے پریشان اور ان کے پیچھے ہلکان ہونے کے بجائے اپنا معاملہ کلیۃً اپنے رب کے حوالے کیجیے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کے ہوتے آپ کسی کے محتاج نہیں۔
تسلی و طمانیت کا خزانہ
لہ الاسماء الحسنی۔ یہ ٹکڑا تسلی و طمانیت کا خزانہ ہے۔ اوپر کی آیات میں نبی ﷺ کو جو تسلی دی گئی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے اس کی عظمت، اس کی رحمت، اس کی حکمیت، اس کی یکتائی اور اس کے علم کے مقتضالت کی روشنی میں دی گئی ہے لیکن خدا کی صفات اتنی ہی تو نہیں ہیں ! وہ تو تمام اچھی اور اعلیٰ صفتوں سے متصف ہے تو ظاہر ہے کہ ان صفات کے مقتضیات بھی حضور ﷺ کے لئے حالات کے اعتبار سے ظاہر ہوں گے۔ گویا اس ٹکڑے میں نبی ﷺ کو یہ بشارت دی گئی ہے کہ تمام اچھی صفتیں خدا ہی کے لئے ہیں اور وہ سب آپ کے اوپر سایہ فگن ہیں، آپ ان میں سے جس کا سہارا بھی لیں گے اس کی برکتوں سے متمتع ہوں گے۔ ان کے سوا آپ کسی اور سہارے کے محتاج نہیں ہیں۔
اس امر پر سب کا اتفاق ہے کہ یہاں اسماء سے مراد صفات الٰہی ہیں اس لئے کہ خدا کے تمام نام اس کی صفات کی ہی کی تعبیر ہیں۔