تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 95
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ﴿95﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَمَاپس کیا
- خَطْبُكَتیرا حال
- يٰسَامِرِيُّاے سامری
Translation · Tadabbur-e-Quran
موسیٰ نے پوچھا، اے سامری تیرا کیا ماجرا ہے ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال فما خطبک یسا مری
سامری سے باز پرس
تمام ذمہ داروں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد جب بات پایہ تحقیق کو پہنچ گئی کہ دراصل اس سارے فساد کا بانی سامری ہی ہے تو حضرت موسیٰ اس کی طرف متوجہ ہوئے نہایت تیکھے انداز میں اس سے سوال کیا کہ سامری ! تو بتا، یہ تو نے کیا کیا ؟ یہ کیا ماجرا ؟ یہ کیا فتنہ کھڑا کردیا ؟