تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 10
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿10﴾
- لَقَدْ اَنْزَلْنَآتحقیقی ہم نے نازل کی
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- كِتٰبًاایک کتاب
- فِيْهِاس میں
- ذِكْرُكُمْتمہارا ذکر
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَتو کیا تم سمجھتے نہیں ؟
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تمہاری طرف بھی ایک کاتب اتاری ہے جس میں تمہارے حصہ کی یاد دہانی ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی جس طرح ہم نے پچھلی قوموں پر ان کے ہلاک کرنے سے پہلے ان کی تذکیر کے لیے رسول بھیجے کہ ان پر حجت تمام ہوجائے اسی طرح تمہارے اوپر بھی ایک کتاب اتاردی ہے جس میں تمہیں اچھی طرح یاددیانی کردی ہے۔ اب تم ہمارے سامنے یہ عذر نہیں کرسکتے کہ تمہیں یاددہانی نہیں کی گئی۔ یہ یاد دہانی اینے لازمی نتائج اپنے ساتھ رکھتی ہے جو سنت الٰہی کے مطابق بہرحال ظاہر ہو کے رہیں گے۔ یہ کسی سائل کی درخواست نہیں ہے کہ اگر تم نے روک دی تو یہ دو ہوجائے گی بلکہ اس کو رد کردینے کا وہی نتیجہ تمہارے سامنے آ کے رہے گا جو تم سے پہلے دوسری قوموں کے سامنے آچکا۔ خدا کی جو سنت آج تک جاری رہی ہے وہ تمہارے معاملے میں بدل نہیں جائے گی۔ افلا تعقلون یہاں سخت تہدید و عید کے سیاق میں ہے کہ نادانو، تمہاری عقل کہاں کھوئی گئی ہے ! کیوں اپنی شامت کو دعوت دے رہے ہو ! اس آیت کے صحیح زور کو سمجھنے کے لئے سورة طہ کی آیات 135-133 کے تحت جو وضاحت کی گئی ہے اس پر ایک نظر ڈال لیجیے۔