تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 108
قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿108﴾
- قُلْفرما دیں
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يُوْحٰٓىوحی کی گئی
- اِلَيَّمیری طرف
- اَنَّمَآکہ بس
- اِلٰهُكُمْتمہارا معبود
- اِلٰهٌمعبود
- وَّاحِدٌواحد (یکتا)
- فَهَلْپس کیا
- اَنْتُمْتم
- مُّسْلِمُوْنَحکم بردار (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو کہ میری طرف تو صرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو کیا تم اپنے کو اسی کے حوالہ کرتے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تم ان کو خبردار کر دو کہ مجھ پر جو وحی آئی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے، کوئی اور اس کا شریک وسہیم نہیں ہے تو کسی اور کے اعتماد پر اپنی عاقبت برباد نہ کرو۔ کوئی دوسرا تمہیں خدا کی پکڑ سے نہ بچا سکے گا۔
فھل انتم مسلمون میں نہایت زور دار تنبیہ ہے کہ بتائو تم اپنے آپ کو اسی ایک قادر و قویم کے حوالہ کرنے کے لئے تیار ہو یا نہیں ؟ مطلب یہ ہے کہ میرا جو فرض تھا وہ میں نے ادا کردیا، اب ذمہ داری تمہاری ہے۔ اگر تم اپنی اسی ضد پر اڑے رہے اور اپنے شرکاء و شفعاء کے بل پر میری بات کا مذاق اڑاتے رہے تو میں بری الذمہ ہوا۔ اب نتائج کی ذمہ داری تمہارے اوپر ہے۔“