تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 68
قَالُوْا حَرِّقُوْهُ وَ انْصُرُوْۤا اٰلِهَتَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ﴿68﴾
- قَالُوْاوہ کہنے لگے
- حَرِّقُوْهُتم اسے جلا ڈالو
- وَانْصُرُوْٓااور تم مدد کرو
- اٰلِهَتَكُمْاپنے معبودوں کو
- اِنْاگر
- كُنْتُمْ فٰعِلِيْنَتم ہو کرنے والے (کچھ کرنا ہے)
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے کہا کہ اس کو آگ میں جلا دو اور اپنے معبودوں کی حمایت میں اٹھو، اگر کچھ کرنے کا اردانہ ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مذہبی عدالت سے حضرت ابراہیم کے لئے حکم سزا
جب پجاریوں اور مندر کے پروہتوں نے دیکھا کہ حضرت ابراہیم ؑ نے ان کا سارا کاروبار پیشوائی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نہ ان کا کوئی بھرم رہ گیا ہے نہ ان کے معبودوں کا تو اپنے عوام کو اکسایا کہ یہ وقت اپنے معبودوں کی حمایت میں اٹھنے کا ہے۔ اگر اس وقت اس نوجوان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کی گئی تو آبائو اجداد کا دین تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ معلوم ہوتا ہے اس اپیل کا عوام پر اثر ہوا اور حضرت ابراہیم کے خلاف اقدام سے متعلق کچھ تجویزیں بھی سامنے آئیں لیکن ان تجویزوں سے پروہتوں کو اطمینان نہیں ہوا۔ انہوں نے ابھارا کہ اگر اس شخص کے خلاف سچ مچ کوئی مئوثر کارروائی کرنی ہے تو یہ کرو کہ اس کو جالدو۔ پوہتوں نے چاہا کہ یہ سزا دے کر اپنے زعم کے مطابق اس فتنہ کا کلی سدباب کردیں۔