Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 69

  1. قُلْنَا یٰنَارُ كُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَۙ﴿69﴾

    1. قُلْنَاہم نے حکم دیا
    2. يٰنَارُكُوْنِيْاے آگ تو ہوجا
    3. بَرْدًاٹھنڈی
    4. وَّسَلٰمًااور سلامتی
    5. عَلٰٓيپر
    6. اِبْرٰهِيْمَابراہیم
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم نے حکم دیا کہ اے آگ تو ابراہیم کے لئے ٹھنڈک اور سلامتی بن جا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آگ حضرت ابراہیم کے لئے ٹھنڈک اور سلامتی بن گئی اس فیصلہ کے بموجب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم کو آگ میں جالنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آگ کو حضرت ابراہیم کے لئے ٹھنڈک اور سلامتی بنا دیا۔ اس کی کیا شکل ہوئی ؟ قرآن میں اس کی کوئی تصریح نہیں ہے لیکن اس بات میں کوئی استبعاد نہیں ہے۔ اشیاء کے خواص و اثرات تمام تر اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہیں۔ وہ جس زہر کو جس کے لئے چاہے تریاق بنا دے اور جس تریاق کو جس کیلئے چاہے زہر بنا دے۔ اس قسم کے عجائب تصرفات قدرت ہم آج بھی مشاہدہ کرتے ہیں۔ اگر خدا نے اپنے ایک پیغمبر کی حفاظت کے لگے آگ کو گلزار بنا دیا تو یہ کیا عجیب بات ہوئی !