Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 6

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ﴿6﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّاس لیے کہ
    3. اللّٰهَاللہ
    4. هُوَ الْحَقُّوہی برحق
    5. وَاَنَّهٗاور یہ کہ وہ
    6. يُحْيِزندہ کرتا ہے
    7. الْمَوْتٰىمردوں
    8. وَاَنَّهٗاور یہ کہ وہ
    9. عَلٰيپر
    10. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    11. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ سب کچھ اس لئے کہ اللہ ہی پروردگار حقیقی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت (7-6) خلاصہ بحث شروع سورة سے لے کر یہاں تک جو کچھ بیان ہوا ان آیات میں اس کا خلاصہ سامنے رکھ دیا۔ یعنی خدا اور قیامت سے تمہیں ڈرتے رہنے کی یہ ہدایت جو کی جا رہی ہے اس لئے کی جا رہی ہے کہ معبود حقیقی صرف خدا ہی ہے، اس کے ماسوا جو تم نے اس کے شریک وسہیم بنا رکھے ہیں اور جن کے بل پر تم خدا اور آخرت سے نچنت ہوئے بیٹھے ہو، ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ محض تمہارے وہم کی ایجاد ہیں وانہ یحییٰ الموتی یعنی اوپر جو دلائل مذکور ہوئے ان سے یہ بات ثابت ہے کہ خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے اس لئے جب وہ چاہے گا تمہیں اٹھا کھڑا کرے گا۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جو پانی کے ایک قطرے کو عاقل و بالغ انسان بنا دیتا اور زمین کو اس کے خشک اور چٹیل ہوجانے کے بعد باغ و بہار کردیتا ہے۔ اس کے لئے دنیا کو از سر نو زندہ کردینا کیوں مشکل ہوجائے گا !