Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 117

  1. وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ﴿117﴾

    1. وَاور
    2. مَنْ يَّدْعُجو پکارے
    3. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    4. اِلٰهًا اٰخَرَکوئی اور معبود
    5. لَا بُرْهَانَنہیں کوئی سند
    6. لَهٗاس کے پاس
    7. بِهٖاس کے لیے
    8. فَاِنَّمَاسو، تحقیق
    9. حِسَابُهٗاس کا حساب
    10. عِنْدَ رَبِّهٖاس کے رب کے پاس
    11. اِنَّهٗبیشک وہ
    12. لَا يُفْلِحُفلاح (کامیابی) نہیں پائینگے
    13. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور اللہ کو بھی پکارے گا، جس کے حق میں اس کے پاس کوئی دلیل نہیں، تو اس کا حساب اس کے رب کے ہاں ہوگا اور کافر فالح نہیں پائیں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 117 یہ اوپر والے توحید کے مضمون کی مزید وضاحت فرما دی کہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی اس کی عبادت میں شریک کرے گا۔ جب کہ کسی شریک کے حق میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے، تو وہ یاد رکھے کہ خدا کے آگے اس کو ایک دن اس کا حساب دینا ہوگا اور یہ امر بھی وہ یاد رکھے کہ جو لوگ خدا کا کسی کو شریک ٹھہرائیں گے وہ کافر ہیں اور کافر فلاح نہیں پائیں گے۔ قد افلح المومنون سے یہ سورة شروع ہوئی تھی اور لایفلح الکفرون پر ختم ہوگئی۔