Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 24. An-Noor · Ayah 6

  1. وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿6﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    2. يَرْمُوْنَتہمت لگائیں
    3. اَزْوَاجَهُمْاپنی بیویاں
    4. وَلَمْ يَكُنْاور نہ ہوں
    5. لَّهُمْان کے
    6. شُهَدَآءُگواہ
    7. اِلَّآسوا
    8. اَنْفُسُهُمْان کی جانیں (خود)
    9. فَشَهَادَةُپس گواہی
    10. اَحَدِهِمْان میں سے ایک
    11. اَرْبَعُچار
    12. شَهٰدٰتٍگواہیاں
    13. بِاللّٰهِاللہ کی قسم
    14. اِنَّهٗ لَمِنَکہ وہ بیشک سے
    15. الصّٰدِقِيْنَسچ بولنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو لوگ اپنی بیویوں پر تہمت لگائیں اور ان کے پاس ان کی ذات کے سوا کوئی وگاہ نہ ہو تو ان کی گواہی کا طریقہ یہ ہے کہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ وہ سچے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
6-9 والذین یرمون ازواجھم ولم یکن لھم شھدآء الا انفسھم فشھاۃ احدھم اربع شھدت باللہ انہ لمن الصدقین والخامسۃ ان لعنۃ اللہ علیہ ان کان من الکذبین ویدروئو اعنھا العذاب ان تشھد اربع شھدت باللہ لمن الکذبین والخامۃ ان غضب اللہ علیھآ ان کان من الصدقین لعان کا ضابطہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگائے اور اس کی ذات کے سوا اس کے پاس کوئی گواہ نہ ہو تو اس صورت میں معاملہ کا فیصلہ قسم سے ہوگا۔ اس کو اصطلاح شریعت میں لعان کہتے ہیں۔ اس کی شکل یہ ہوگی کہ مرد چار بار اللہ کی قسم کھا کر یہ کہے گا کہ میں جو الزام لگا رہا ہوں اس میں سچا ہوں۔ پانچویں بار یہ کہے گا کہ اگر وہ جھوٹ الزام لگا رہا ہو تو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ اگر عورت مرد کی اس قسم کی کوئی مدافعت نہ کرے تو اس پر زنا کی وہی حد جاری ہوجائے گی جو اوپر مذکور ہوئی ہے اور اگر وہ اس الزام کو تسلیم نہیں کرتی تو اس کے لئے سزا سے بریت اس صورت میں ہوگی جب وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یہ کہے کہ یہ شخص جھوٹا ہے اور پانچویں بار یہ کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ شخص سچ کہہ رہا ہے۔