تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 5
مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ؕ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿5﴾
- مَنْجو
- كَانَ يَرْجُوْاوہ امید رکھتا ہے
- لِقَآءَ اللّٰهِاللہ سے ملاقات کی
- فَاِنَّتو بیشک
- اَجَلَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
- لَاٰتٍضرور آنے والا
- وَهُوَاور وہ
- السَّمِيْعُسننے والا
- الْعَلِيْمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو اللہ کی ملاقات کو متوقع ہے وہ اطمینان رکھے کہ اللہ کا مقرر کردہ وقت ضرور آکے رہے گا اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
من کان یرجوا لقء اللہ فان اجل اللہ لات ط وھو السمیع العلیم (5)
یہ مظلوم مسلمانوں کو تسلی دی ہے کہ بہرحال تمہیں ہر کام آخرت کی امید پر کرنا ہے اور اگر تم یہ امید رکھتے ہو تو اطمینان رکھو کہ اللہ نے اس کے لئے جو مدت ٹھہرا رکھی ہے وہ لازماً پوری ہو کے رہے گی۔ ایک دن تم اپنے رب سے ملو گے اور اس دن تم اپنی ہراس محنت و زحمت کا صلہ پا جائو گے جو اس کی خاطر تم نے جھیلی ہوگی۔ خدا وسمع وعلیم ہے۔ کوئی چیز اس کے احاطہ ٔ علم سے باہر نہیں ہے۔ تمہاری سرفروشیاں بھی اس کے علم میں ہوں گی اور تمہارے دشمنوں کی ستم رانیاں بھی اس کے سامنے ہوں گی۔