تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 6
وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ وَعْدَهٗ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿6﴾
- وَعْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کا وعدہ ہے
- لَا يُخْلِفُ اللّٰهُخلاف نہیں کرتا اللہ
- وَعْدَهٗاپنا وعدہ
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ اللہ کا حتمی وعدہ ہے اور اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وعد اللہ لایخلف اللہ وعدہ ولکن اکثر الناس لا یعلمون (6)
’ وعد اللہ ‘ یہاں مصدر موکد ہے اس وجہ سے اس کے اندر تاکید کا مفہوم پیدا ہوجائے گا۔ یعنی اہل ایمان کی مدد کا یہ وعدہ بالکل قطعی اور اٹل ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا لیکن جن لوگوں کی نظر صرف ظاہری اسباب و حالات تک محدود ہے وہ اس مخفی ہاتھ کو نہیں دیکھ رہے ہیں جو ان ظواہر کے اندر کا رفرما ہے۔ اس وجہ سے وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ یہاں جس وعدے کے پورے ہونے کی طرف اشارہ وہ صرف رومیوں کے غلبہ کا وعدہ نہیں ہے بلک پیغمبر ﷺ اور مسلمانوں کے غلبہ کہ وہ وعدہ بھی ہے جس کی تکذیب کے لئے قریش نے مجوسیوں کی فتح کو دلیل بنایا تھا۔ اس واقعہ پر تبصرہ کرنے کے بعد یہ قرآن نے نہایت تاکید کے ساتھ اس وعدے کے پورے ہونے کا اظہار فرمایا جو اصلاً اس سورة میں زیر بحث ہے۔ آگے اسی سورة کی آیات 47، 60 میں اس کی پوری وضاحت ہوجائے گی۔