تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 10
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ١ؕ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ﴿10﴾
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمان (جمع)
- بِغَيْرِ عَمَدٍبغیر ستون
- تَرَوْنَهَاتم انہیں دیکھتے ہو
- وَاَلْقٰىاور اس نے ڈالے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- رَوَاسِيَپہاڑ (جمع)
- اَنْکہ
- تَمِيْدَ بِكُمْجھک (نہ) جائے تمہارے ساتھ
- وَبَثَّاور پھیلائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم
- دَآبَّةٍ ۭجانور
- وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَاَنْۢبَتْنَاپھر ہم نے اگائے
- فِيْهَااس میں
- مِنْ كُلِّہر قسم
- زَوْجٍجوڑے
- كَرِيْمٍعمدہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے بنایا آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں اور زمین میں پہاڑگاڑ دیے کہ وہ تمہارے سمیت لڑکھ نہ جائے اور اس میں ہر قسم کے جاندار پھیلائے۔ اور ہم نے آسمان سے اپنی اتارا پس اس میں نوع بنوع فیض بخش چیزیں پیدا کیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خلق السموات بغیر عمد ترونھا والقی فی الارض رواسی ان تمید بکم وبث فیھا من کلہ دابۃ وانزلنا من السماء ما ئا بانبتتا فیھا من کل زوج کریم (10)
یہ اس کائنات کے ان دلائل و شواہد کی طرف توجہ دلائی ہے جن پر ایک نظر ڈال کر ایک متوسط درجہ کی عقل کا آدمی بھی، یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہے کہ اس کائنات کا خالق عزیز یعنی ہر چیز پر غالب ومقتدر بھی ہے اور اس کے ہر کام میں اس کی قدرت کے ساتھ اس کی بےپایاں حکمت بھی نمایاں ہے۔ فرمایا کہ یہ اسی کی قدرت و حکمت ہے کہ اس نے آسمانوں کی یہ عظیم چھت ایسے ستونوں کے بغیر ہی کھڑی کردی جو تمہیں نظر آئیں اور ساتھ ہی زمین میں پہاڑ لنگر انداز کردیے کہ یہ کہیں تمہارے ساتھ لڑکھ نہ جائے۔ پھر اس چھت کے نیچے اور اس زمین کے اوپر بیشمار قسم کے جاندار پھیلا دیے اور ان کی پرورش کے لیے آسمان سے پانی برسایا اور اس پانی سے ہر قسم کی فیض بخش چیزیں اگائیں۔
بغیر عمد ترونھا ‘ میں ترونھا ’ عمدا ‘ کی صفت ہے۔ یعنی یہ عظیم چھت اس کے عظیم خالق نے کھڑی تو کی ہے ستونوں پر لیکن یہ اس کی قدرت، حکمت اور کاریگری کا اعجاز ہے کہ یہ ستون کسی کو نظر نہیں آتے۔ اس نے اس کائنات کے اجائے مختلفہ کو جذب و کشش کے ایسے قوانین کے ساتھ باندھ رکھا ہے جو صرف اسی کو نظر آتے ہیں۔
’ زوج کریم ‘ میں لفظ ’ کریم ‘ کا صحیح لغوی مفہوم فیض بخش ہے۔ یہ خدا کی قدرت کے ساتھ ساتھ اس کی رحمت و ربوبیت کی طرف اشارہ ہے کہ اس نے یہ عظیم محل اور یہ قصر بےستون تعمیر کرکے اس کے مکینوں کی پرورش کے لئے اپنی گوناگوں نعمتوں کے انبار بھی لگا دیے۔