تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 23
وَ مَنْ كَفَرَ فَلَا یَحْزُنْكَ كُفْرُهٗ١ؕ اِلَیْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿23﴾
- وَمَنْ كَفَرَاور جو کفر کرے
- فَلَا يَحْزُنْكَتو آپ غمگین نہ کردے
- كُفْرُهٗ ۭاس کا کفر
- اِلَيْنَاہماری طرف
- مَرْجِعُهُمْان کا لوٹنا
- فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَاپھر ہم انہیں ضرور جتلائیں گے وہ جو
- عَمِلُوْا ۭوہ کرتے تھے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں (دلوں) کے بھید
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جس نے کفر کیا اس کا کفر تمہارے لئے باعثِ غم نہ ہو۔ ہماری ہی طرف ان سب کو واپسی ہے تو جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ہم اس سے ان کا آگاہ کریں گے۔ اللہ دلوں کے بھیدوں سے بھی واقف ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ومن کفر فلا یحزنک کفرہ الینا مرجعھم فننبئھم بما عملوا ط ان اللہ علیم بذات الصدور (23)
یہ نبی ﷺ کو تسلی دی گئی ہے اور ساتھ ہی اوپر والی آیت میں مخالفین کے لئے جو دھمکی ہے وہ مزید موکد کی گئی ہے۔ فرمایا کہ جو لوت تمہاری دعوت کی مخالف کر رہے ہے ان کی مخالفت تمہارے لئے ذرا بھی باعث ِ غم نہ ہو۔ بالآخر ان سب کی پیشی ہمارے ہی سامنے ہونی ہے۔
اس دن ہم ان کے آگے ان کا سرا کچا چٹھا رکھ دیں گے۔ ان اللہ علیم بذات الصدور یعنی کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ساری دنیا کے اعمال و اقوال سے واقف ہونا اللہ تعالیٰ کے لئے کچھ مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ کے احاطہ علم کا حال یہ ہے کہ لوگوں کے سینوں میں جو راز چھپے ہوئے ہیں وہ ان سے بھی باخبر ہے۔