Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 24

  1. نُمَتِّعُهُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ اِلٰى عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿24﴾

    1. نُمَتِّعُهُمْہم انہیں فائدہ دیں گے
    2. قَلِيْلًاتھوڑا
    3. ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْپھر ہم انہیں کھینچ لائیں گے
    4. اِلٰىطرف
    5. عَذَابٍعذاب
    6. غَلِيْظٍسخت
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم ان کو کچھ دن برومند کریں گے پھر ان کو ایک سخت عذاب کی طرف دھکیلیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نمتعھم قلیلا ثم نظرھم الی عذاب غلیظ (24) ’ اضطرار ‘ کے بعد الی کا صلہ اس بات پر دلیل ہے کہ یہ لفط مجبور کرکے کشاں کشاں لے جانے کے مفہوم پر متضمن ہے۔ اس تضمین کی مثالیں پیچھے گزر چکی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کوئی اس مغالطہ میں نہ رہے کہ آخرت کا معاملہ بہت دور کا معاملہ ہے۔ اس دنیا کی مہلت ایک بالکل محدود مہلت ہے۔ فرمایا کہ ہم نے ان کو جو مہلت دی ہے یہ چند روزہ ہے۔ یہاں ہم کچھ ان ان کو اپنی نعمتوں سے بہرہ مند کریں گے پھر ہم ان کو کشاں کشاں ایک شدید عذاب کی طرف گھسیٹ کرلے جائیں گے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ انسان اس دنیا میں قدرت کے ایسے نوامیس و قوانین میں جکڑا ہوا ہے جن سے کسی کے لئے کسی حال میں بھی مفر نہیں ہے۔ شاہ و گدا سب ان کے آگے یکساں بےبس ہیں اور ہر ایک کو بہرحال وہیں جانا ہے جہاں ان قوانین کی زنجیر ان کو گھسیٹ کرلے جائے۔