تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 26
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴿26﴾
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- مَاجو کچھ
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- هُوَوہ
- الْغَنِيُّبےنیاز
- الْحَمِيْدُتعریفوں کے ساتھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ ہی کا ہے۔ بیشک اللہ ہی بےنیاز و ستودہ صفات ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
للہ فی السموات والارض ط ان اللہ ھو الغنی الحمید (26)
یہ اصل حقیقت کا اظہار ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سب اسی کی مخلوق و مملوک اور سب اسی کے دروازے کے سائل و متحاج ہیں۔ بےنیاز اور ستو وہ صفات صرف اسی کی ذات ہے۔ اس وجہ سے شکر کا سزاوار حقیقی تنہا وہی ہے، اس کے سوا کسی کا بھی یہ درجہ و مرتبہ نہیں ہے کہ اس کے اس حق میں وہ شریک قراردیا جاسکے۔