Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 31. Luqman · Ayah 30

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِیُّ الْكَبِیْرُ۠ع﴿30﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّ اللّٰهَاس لیے کہ اللہ
    3. هُوَ الْحَقُّوہی برحق
    4. وَاَنَّاور یہ کہ
    5. مَاجو جس
    6. يَدْعُوْنَوہ پرستش کرتے ہیں
    7. مِنْ دُوْنِهِاس کے سوا
    8. الْبَاطِلُ ۙباطل
    9. وَاَنَّاور یہ کہ
    10. اللّٰهَاللہ
    11. هُوَوہی
    12. الْعَلِيُّبلند مرتبہ
    13. الْكَبِيْرُبڑائی والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی معبود حقیقی ہے اور جن چیزوں کو یہ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہیں۔ اور بیشک برتر اور عظیم اللہ ہی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ذلک بان اللہ ھو الحق وان ما یدعون من دونہ الباطل وان اللہ ھو العلی الکبیر (30) یعنی اس نظام کائنات کے اندر یہ باقاعدگی، یہ پابندی اور یہ افادیت و ربوبیت جو پائی جاتی ہے کہ اس وجہ سے پائی جاتی ہے کہ معبودِ حقیقی صرف اللہ تعالیٰ ہے اور اس تمام کائنات کی باگ تنہا اسی کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اس کے سوا کچھ دوسرے الہٰ بھی اس کے خلق و تدبیر میں دخہل ہوتے تو یہ سارا نظام جیسا کہ فرمایا ہے لوکان فیھما الھۃ الا اللہ لفسدتا درہم برہم ہوجاتا ہے۔ اس وہج سے وہ سارے معبود بالکل بےحقیقت اور باطل ہیں جن کی یہ لوگ پرستش کر رہے ہیں۔ وان اللہ ھو العلی الکبیر یعنی یہ نظام کائنات جس طرح خدا کی یکتائی پر شاہد ہے اسی طرح اس بات پر بھی شاہد ہے کہ خدا کی ذات بڑی ہی برتر اور بڑی ہی عظیم ہے۔ اس کی قدرت و حکمت کا یہ ادنیٰ کرشمہ یہ کہ وہ رات کے بعد دن کو نمودار کردیتا ہے اور دن پر رات کو ڈھانک دیتا ہے اور سورج اور چاند سب کی نکیل اس کے ہاتھ میں ہے۔ جو ذات اتنی عظیم و بلند ہے وہ اس سے ارفع ہے کہ کسی چیز کو اس کا شریک ٹھہرایا جائے۔