Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 18

  1. اَفَمَنْ كَانَ مُؤْمِنًا كَمَنْ كَانَ فَاسِقًا١ؔؕ لَا یَسْتَوٗنَؐ﴿18﴾

    1. اَفَمَنْتو کیا جو
    2. كَانَہو
    3. مُؤْمِنًامومن
    4. كَمَنْاس کے مانند جو
    5. كَانَہو
    6. فَاسِقًا ڼفاسق (نافرمان)
    7. لَا يَسْتَوٗنَوہ برابر نہیں ہوتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو کیا وہ جو مومن ہے اس شخص کے مانند ہوجائے گا جو نافرمان ہے ! دونوں یکساں نہیں ہوسکتے ! !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
افمن کان مومنا کمن کان فاسقا لایستوی (18) یہ اوپر والی بات کی دلیل ارشد ہوئی ہے کہ یہ جو کچھ کہا گیا ہے اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ ایسا ہی ہوگا اور ایساہ ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہو تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ اس دنیا کے خالق کے نزدیک مومن اور فاسق دونوں یکساں ہیں اور وہ اپنے وفادار بندوں اور اپنے باغیوں اور غداروں میں کوئی فرق نہیں کرے گا۔ ایسا سمجھنا اس کارخانہ کائنات کے مبنی بر حکمت ہونے کی نفی اور اس کے خالق کے عادل، رحیم اور حکیم ہونے کا انکار ہے اس وجہ سے یہ بات صریحاً باطل ہے۔ دونوں خدا کے نزدیک یکساں نہیں ہوسکتے پس ضروری ہے کہ ایک ایسا دن آئے جس میں خدا کے وفادار بندے اپنی وفاداریوں کا صلہ پائیں اور اس کے نافرمان اپنی نافرمانیوں کی سزا بھگیتیں۔