تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 28
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿28﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰىکب
- ھٰذَایہ
- الْفَتْحُفتح (فیصلہ)
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ پوچھتے ہیں کہ یہ فیصلہ کا دن کب ظہور میں آئے گا اگر تم سچے ہو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ویقولون متی ھذا الفتح ان کتنم صدقین (28)
یعنی ان لوگوں کی بےبصیرتی اور بلاوت کا حال یہ ہے کہ تاریخ اور آفاق کے ان سارے شواہد و آثار کی طرف جب ان کو توجہ دلائی جاتی ہے تو طنز و استہزا کے انداز میں یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر سچ مچ اسی طرح کے فیصلہ کو کوئی دن آنا ہے اور تم لوگ اپنے اس دعوے میں سچے ہو تو وہ آخر آکیوں نہیں جاتا ! مطلب یہ ہوا کہ وہ کسی چیز کو دلائل و شواہد کی روشنی میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں بلکہ اس وقت مانیں گے جب آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔