Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 34. Saba · Ayah 17

  1. ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِمَا كَفَرُوْا١ؕ وَ هَلْ نُجٰزِیْۤ اِلَّا الْكَفُوْرَ﴿17﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. جَزَيْنٰهُمْہم نے ان کو سزا دی
    3. بِمَااس کے سبب جو
    4. كَفَرُوْا ۭانہوں نے ناشکری کی
    5. وَهَلْاور نہیں
    6. نُجٰزِيْٓہم سزا دیتے
    7. اِلَّامگر۔ صرف
    8. الْكَفُوْرَناشکرا
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ ہم نے ان کی ناشکری کا بدلہ اور ہم برا بدلہ ناسپاسوں ہی کو دیا کرتے ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ذلک جزینھم بما کفروا وھل نجزی الا الکفور (17) ’ مجازات ‘ کے معنی بدلہ دینے کے ہیں۔ بدالہ برابر بھی ہوتا ہے اور اچھا بھی۔ اس وجہ سے اس کے صحیح مفہوم کا تعین موقع ومحل سے ہوتا ہے۔ یہاں موقع برے بدلہ کا ہے اس وجہ سے یہاں یہ لفظ اسی معنی میں لیاجائے گا۔ فرمایا کہ ہم نے ان کو یہ سزا ان کے کفران نعمت کی پاداش میں دی اور اس قسم کی سزائیں ہم ناشکروں کے سوا کسی اور کو نہیں دئیے۔