Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 34. Saba · Ayah 7

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ١ۙ اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍۚ﴿7﴾

    1. وَقَالَاور کہا (کہتے ہیں
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    3. هَلْکیا
    4. نَدُلُّكُمْہم بتلائیں تمہیں
    5. عَلٰيپر۔ کا
    6. رَجُلٍایسا آدمی
    7. يُّنَبِّئُكُمْوہ خبر دیتا ہے تمہیں
    8. اِذَاجب
    9. مُزِّقْتُمْتم ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے
    10. كُلَّ مُمَزَّقٍ ۙپوری طرح ریزہ ریزہ
    11. اِنَّكُمْبیشک تم
    12. لَفِيْالبتہ میں
    13. خَلْقٍ جَدِيْدٍزندگی نئی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جنہوں نے کفر کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی دکھائیں جو تم کو یہ خبر دے رہا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجائو گے تو ازسرنو ایک نئی خلقت میں اٹھائے جائو گے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وقال الذین کفروا ھل نہ تکبر علی رجل ینتئیکم اذ مزقتم کل ممزق انکم لفی خلق جدید (7) اہل ایمان کی روش کی طرف اشارہ کرنے کے بعد اب یہ ان لوگوں کی روش بیان ہو رہی ہے جو علم کی روشنی سے محروم، کفر کے اندھیرے میں، بھٹک رہے ہیں۔ فرمایا کہ ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ تمہارا اور تمہاری دعوت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ لوگوں سے کہتے ہیں کہ آئو ہم تمہیں ایک ایسا سر پھرا دکھائیں جو خدا کا رسول بن کر یہ منادی کرتا پھر رہا ہے کہ لوگ مر کر جب بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو وہ از سرِ نو زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے ! گویا ان کے نزدیک یہ بات اس قابل بھی نہیں کہ اس کی تردید میں کوئی دلیل دی جائے۔