تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 46
وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ﴿46﴾
- وَمَااور نہیں
- تَاْتِيْهِمْان کے پاس آتی
- مِّنْ اٰيَةٍکوئی نشانی
- مِّنْ اٰيٰتِنشانیوں میں سے
- رَبِّهِمْان کا رب
- اِلَّامگر
- كَانُوْاوہ ہیں
- عَنْهَااس سے
- مُعْرِضِيْنَروگردانی کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے جو نشانی بھی ان کے پاس آتی ہے وہ اس سے اعراض ہی کرنے والے بنے رہتے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 46
یعنی یہ اعراض و انکار اس طرح ان پر مستولی ہوگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آیت بھی ان کی تعلیم و تذکیر کے لئے آتی ہے وہ بالکل بےسود ہو کے رہ گئی ہے۔ کوئی چیز بھی ان کے اوپر کارگر نہیں ہوتی۔