تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 82
اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ﴿82﴾
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَمْرُهٗٓاس کا کام
- اِذَآجب
- اَرَادَ شَيْئًاوہ ارادہ کرے کسی شے کا
- اَنْکہ
- يَّقُوْلَوہ کہتا ہے
- لَهٗاس کو
- كُنْہوجا
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتی ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کا معاملہ تو بس یوں ہے کہ جب وہ کسی بات کا ارادہ فرماتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 82
یعنی کوئی اس غلط فہمی میں بھی نہ رہے کہ کسی چیز کو پیدا کرنے کے لئے خدا کو کارخانے قائم کرنے پڑتے ہیں یا سرمایہ، میٹریل، لیبر اور مشینوں کا اہتمام و انتظام کرنا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے کسی ارادے کی تکمیل میں کسی چیز کا بھی محتاج نہیں ہے۔ اس کا معاملہ بس یوں ہے کہ جب وہ کسی بات کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کو حکم فرماتا ہے کہ وہ ہوجائے اور وہ اس کے حکم کے مطابق ہوجاتی ہے۔