تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 36. Yaseen · Ayah 83
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ع﴿83﴾
- فَسُبْحٰنَسو پاک ہے
- الَّذِيْوہ جس
- بِيَدِهٖاس کے ہاتھ میں
- مَلَكُوْتُبادشاہت
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- وَّاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹ کر جاؤ گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جائو گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 83
’ ملکوت ‘ کے معنی اختیار و اقتدار کے ہیں۔ یہ آخر میں تنبیہ فرمائی کہ جس خدا کے ہاتھ میں ہر چیز کی زمام ہے اور جس کی طرف ہی تمہیں لوٹ کر جانا ہے وہ ہر نقص و عیب سے منزہ ہے تو اس کو ہر عیب سے منزہ مانو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو۔ اس کی ذات وصفات اور اس کے حقوق میں کوئی شریک نہیں۔ وہ ہر شرکت سے ارفع ہے، اس نے یہ دنیا عبث نہیں بنانی ہے اس وجہ سے ہر ایک کو خدا کے حضور حاضر ہونا اور اپنے اعمال کی جواب دہی کرتی ہے۔ اس کے لئے لوگوں کو مرنے اور سڑگل جانے کے بعد دوبارہ اٹھا کھڑا کرنا ذرا مشکل نہیں، وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ کوئی چیز بھی اس کی نگاہوں سے اوجھل نہیں اور کسی کا کوئی قول و عمل بھی اسے مخفی نہیں۔
اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی راہنمائی سے ان سطروں پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ الحمد اللہ علی ذلک۔
رحمان آباد، 8 مارچ، 1975 ء