تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 100
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾
- رَبِّاے میرے رب
- هَبْ لِيْمجھے عطا فرما
- مِنَسے
- الصّٰلِحِيْنَنیک صالح (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے میرے رب، مجھے اولاد صالح عطا فرما۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رب ھب لی من الصلحین (100)
اپنے ساتھیوں کی تمنا
اپنے خویش و اقارب اور خاندان و قبیلہ سے کٹنے کے بعد سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت محسوس ہوتی ہے وہ اچھے ساتھی ہیں چناچہ ہجرت کے ساتھ ہی حضرت ابراہیم ؑ نے یہ دعا فرمائی کہ اے رب ! ان برے لوگوں کی جگہ تو مجھے اچھے ساتھی دے۔ حضرت ابراہیم ؑ کی یہ دعا میرے نزدیک صرف صالح اولاد ہی کے لئے نہیں بلکہ اچھے رفیقوں اور مددگاروں کے لئے بھی تھی جن میں صالح اولاد بدرجہ اولیٰ شامل ہے۔