Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 164

  1. وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿164﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. مِنَّآہم میں سے
    3. اِلَّا لَهٗمگر اس کے لیے
    4. مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌایک معین درجہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے بس ایک معین مقام ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وما منا الا لہ مقام معلوم وہ پہلی بات یہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کا دائرہ کار متعین اور اس کی رسائی محدود ہے۔ ہو اپنی نسبت بھی یہی بیان دیتے ہیں کہ ان کی رسائی کی بھی ایک خاص حد ہے اس سے باہر وہ بھی نہیں جاسکتے اس مسئلہ پر سورة فاطر کی آیت 1 کے تحت ہم جو کچھ لکھ آئے ہیں اسپر ایک نظر ڈال لیجیے۔ اس سے معلوم ہوا کہ فرشتوں کی حیثیت خدا کے محکوم وتابعدار اہلکاروں کی ہے۔ ورنہ اپنے حدود سے باہر پر مار سکتے، نہ کسی امر میں خدا کے اذن کے بغیر دخل دے سکتے نہ کوئی کام بطور خود کرنے کی جرأت کرسکتے۔ اب کتنے احمق ہیں وہ لوگ جو خدا کے ان فکوم بندوں کو شریک خدائی مان کر ان سے یہ توقع لیے بیٹھے ہیں کہ وہ ان کے لئے جو چاہیں کرسکتے ہیں یہاں تک کہ خدا بھی اگر ان پر ہاتھ ڈالنا چاہے گا تو وہ اس سے بھی ان کو بچا لیں گے۔