تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 182
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿182﴾
- وَالْحَمْدُاور تمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کا رب
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور شکر کا سزاوار اللہ ہے، عالم کا خداوند۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
والحمد اللہ رب العلمین (182)
اور اللہ حمد و شکر کا سزا وار ہے اس وجہ سے وہ اس کشمکش حق و باطل میں لازماً حق کا بول بالا کرے گا اور باطل کو شکست دے گا وہ عالم کا پروردگار ہے اس کی اس پروردگاری کا لازمی تقاضا ہے کہ اس دنیا میں بھی اس کا عدل ظاہر ہو اور آخرت میں بھی اس کے عدل کامل کا ظہور ہو۔ یہی اس کی ربوبیت کا تقاضا ہے اور اسی بنیاد پر وہ دنیا اور آخرت دونوں میں سزا وار حمد ہے۔
ان سطروں پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ فالحمد للہ رب العلمین
رحمان آباد …29 اپریل 1975 ء