Tadabbur-e-Quran - Saad : 29
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ
كِتٰبٌ : ایک کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اسے نازل کیا اِلَيْكَ : آپ کی طرف مُبٰرَكٌ : مبارک لِّيَدَّبَّرُوْٓا : تاکہ وہ غور کریں اٰيٰتِهٖ : اس کی آیات وَلِيَتَذَكَّرَ : اور تاکہ نصیحت پکڑیں اُولُوا الْاَلْبَابِ : عقل والے
یہ نہایت مبارک کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اتاری ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر تدبر کریں اور صاحب عقل اس سے یاد دانی حاصل کریں۔
کتب انزلنہ الیک صبرک لیدبروآ ایتہ ولیتذکراولوالالباب (29) قرآن کا مقصد یہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ انہی حقائق کی یاد دہانی کے لیء ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب اتاری ہے اور یہ ایک مبارک کتاب ہے جو دلوں کے لئے زندگی بخش ہے اور اس کے اتارنے کا مقصد یہ ہے کہ جن کے اندر عقل ہے وہ اس کی آیات پر غور کریں اور ان سے یاد دہانی حاصل کریں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے جو اس نے لوگوں پر فرمایا ہے بشرطیکہ و گھمنڈ اور مخاصمت کی روش ترک کر کے اس نعمت کی قدر کریں۔ یہ اسی مضمون کا دوسرے الفاظ میں اعادہ ہے جو پہلی آیت میں گزر چکا ہے۔
Top