Tadabbur-e-Quran - Saad : 48
وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاذْكُرْ : اور یاد کریں اِسْمٰعِيْلَ : اسماعیل وَالْيَسَعَ : اور الیسع وَذَا الْكِفْلِ ۭ : اور ذو الکفل وَكُلٌّ : اور یہ تمام مِّنَ : سے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے لوگ
اور اسماعیل، یسعیا اور ذوالکفل کو یاد کرو اور ان میں سے ہر ایک اخیار میں سے ہے۔
واذاکرا اسمعیل والیسع وذا لکفل وکل من الاخیار (48) ذو اکفل کا ذکر سورة انبیاء آیت 85 میں گزر چکا ہے۔ وہاں ان کا ذکر حضرت اسماعیل اور حضرت ادریس (علیہما السلام) کے ساتھ آیا ہے اور ان تمام انبیاء کا مشترک وصف صبر مذکور ہوا ہے۔ یہاں حضرت اور دین کی جگہ، لیسع کا نام ہے۔ السیع سے ملتے جلتے تو رات میں دو نبیوں کے نام ہیں۔ ایک الشیع جن کا زمانہ 713 قبل مسیح باتیا جاتا ہے، دوسرے ایسیاہ جن کا زمانہ 620 قبل مسیح مذکو رہے۔ ذو الکفل سے متعلق ہم سورة انبیاء میں اپنیی رائے عرض کر چیک ہیں۔ سیاق کلام یہاں بھی صبری کے ذکر کا ہے یہ وصف یوں تو تمام انبیاء (علیہم السلام) کا مشترک وصف ہے لیکن یہ انبیاء اس میں امتیازی مقام رکھتے ہیں۔
Top