Tadabbur-e-Quran - Saad : 66
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ
رَبُّ : پروردگار السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَمَا : اور جو بَيْنَهُمَا : ان دونوں کے درمیان الْعَزِيْزُ : غالب الْغَفَّارُ : بڑا بخشنے والا
وہی آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا خداوند ہے، غالب اور بخشنے والا
رب السموت والارض وما بینھما العزیز الغفار (66) خدا کے ہاں سفارشیوں کی کوئی گنجائش نہیں یہ صفت قھار کی وضاحت ہے کہ وہی آسمانوں او زمین میں اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کا مالک ہے اور وہ عزیز و غفار بھی ہے۔ عزیز یعنی ہر چیز پر غالب اور مقتدر، مجال نہیں کہ کوئی اس کی گرفت سے باہر نکل سکے۔ ساتھ ہی وہ غفار بھی ہے۔ اس وجہ سے جو اس کی رحمت و مغفرت کے حقدار ہوں گے ان کو بڑا بخشنے والا بھی ہے۔ اس کی طرف سے کسی ظلم یا ناانصافی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے کہ تمہارے مفروضہ سفارشویں کی ضرورت پیش آئے۔
Top