Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 34

  1. لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ١ؕ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَۚۖ﴿34﴾

    1. لَهُمْان کے لیے
    2. مَّا يَشَآءُوْنَجو وہ چاہیں گے
    3. عِنْدَہاں۔ پاس
    4. رَبِّهِمْ ۭان کا رب
    5. ذٰلِكَیہ
    6. جَزَآءُجزا
    7. الْمُحْسِنِيْنَ(جمع) نیکوکاروں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کے لئے ان کے رب کے پاس وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے یہ صلہ ہے خوب کاروں کا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لھم مایشآئون عند ربھم ط ذلک جزاوا المحسنین (34) یہ نہایت جامع الفاظ میں ان کا صلہ بیان فرما دیا کہ ان کے لئے وہ سب کچھ ان کے رب کے پاس ہوگا جو وہ چاہیں گے ان کی خواہشوں اور چاہتوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی ہر آرزو پوری کر دے گا۔ عندربھم کے الفاظ سے یہ بات نکلی کہ بندوں کے لئے سب سے اونچا متربہ خدا کا قرب ہے نہ کہ اس کی ذات میں ضم ہوجانا جیسا کہ صوفیوں کے ایک گروہ نے سمجھا ہے۔ ذلک جزوء المحسنین یہ ایک تنبیہ ہے کہ یہ صلہ جو بیان ہوا ہے خوب کاروں کے لئے ہے۔ قرآن پر ایمان کا ہر مدعی اس کا حق نہیں ہوگا۔ اس کے حق دار صرف وہی ہوں گے جو ایمان کے ساتھ احسان کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔