تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 58
اَوْ تَقُوْلَ حِیْنَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ اَنَّ لِیْ كَرَّةً فَاَكُوْنَ مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿58﴾
- اَوْیا
- تَقُوْلَوہ کہے
- حِيْنَجب
- تَرَىتو دیکھے
- الْعَذَابَعذاب
- لَوْ اَنَّکاش اگر
- لِيْمیرے لیے
- كَرَّةًدوبارہ
- فَاَكُوْنَتو میں ہوجاؤں
- مِنَسے
- الْمُحْسِنِيْنَنیکو کار (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
یا کوئی کہے جب کہ عذاب کو دیکھے کہ کاش مجھے دنیا میں پھرجانا ہو کہ میں خوب کاروں میں سے بن جائوں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 58
یا یہ عذر کریں کہ اگر اللہ نے ہم کو ہدایت دی ہوتی تو ہم اس سے ڈرنے والوں میں سے بنتے۔ مطلب یہ ہے کہ اس طرح کے عذرات کا سدباب کرنے کے لئے اللہ نے اپنی ہدایت نازل فرما دی ہے۔ اب جو لوگ اس سے اعراض کریں گے ان کی گمراہی کی ذمہ داری تمام تر انہی پر ہوگی۔