تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 59
بَلٰى قَدْ جَآءَتْكَ اٰیٰتِیْ فَكَذَّبْتَ بِهَا وَ اسْتَكْبَرْتَ وَ كُنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿59﴾
- بَلٰىہاں
- قَدْ جَآءَتْكَتحقیق تیرے پاس آئیں
- اٰيٰتِيْمیری آیات
- فَكَذَّبْتَتو تو نے جھٹلایا
- بِهَاانہیں
- وَاسْتَكْبَرْتَاور تو نے تکبر کیا
- وَكُنْتَاور تو تھا
- مِنَسے
- الْكٰفِرِيْنَکافروں
Translation · Tadabbur-e-Quran
…ہاں، تمہارے پاس میری آیتیں آئیں پر تم نے ان کو جھٹلایا اور تکبر کیا اور کافروں میں سے بنے رہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 59
یہ اس عذر کا جواب ہے جو آیت 57 میں مذکور ہے کہ اس دن یہ عذر پیش کرنے والوں کو یہ جواب دیا جائے گا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری ہدایت کے لئے اپنی آیتیں اتاری تو تھیں لیکن تم نے ان کو جھٹلایا تکبر کیا اور کا دوں میں سے بنے رہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہدایت دینے کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ وہ اس کہ لوگوں کے دلوں میں زبردستی اتار دے بلکہ وہ اپنی تعلیمات سے لوگوں کو آگاہ کرنے کا سامان فرمت ایہ اور یہ چیز وہ لوگوں پر چھوڑتا ہے کہ وہ اس کو اختیار کرتے ہیں یا رو سو یہ کام اللہ نے کردیا تھا لیکن تم نے اپنے تکبر کے سبب سے اس کی قدر نہیں کی۔