Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 14

  1. فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ﴿14﴾

    1. فَادْعُواپس پکارو
    2. اللّٰهَاللہ کو
    3. مُخْلِصِيْنَخالص کرتے ہوئے
    4. لَهُاس کے لئے
    5. الدِّيْنَعبادت
    6. وَلَوْخواہ
    7. كَرِهَبُرا مانیں
    8. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اللہ ہی کو پکارو اسی کی خالص اطاعت کے ساتھ، کافروں کے علی الرغم۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اہل ایمان کو دعوت عزم یہ خطاب مسلمانوں سے ہے۔ فرمایا کہ اگر یہ مشرکین آنکھیں کھولنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور تمہاری دعوت توحید سے یہ چڑتے اور تم سے لڑتے ہیں تو اب ان کی کوئی پروا نہ کرو بلکہ ان کے علی الرغم تم اپنے رب ہی کو بلاشرکت غیرے پکارو اور خالص اطاعت کے ساتھ اس کی بندگی کرو۔