Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 17

  1. اَلْیَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ؕ لَا ظُلْمَ الْیَوْمَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿17﴾

    1. اَلْيَوْمَآج
    2. تُجْزٰىبدلہ دیا جائے گا
    3. كُلُّ نَفْسٍۢ بِمَاہر شخص وہ جو
    4. كَسَبَتْ ۭاس نے کمایا (اعمال)
    5. لَا ظُلْمَنہیں ظلم
    6. الْيَوْمَ ۭآج
    7. اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُبیشک اللہ جلد
    8. الْحِسَابِحساب لینے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
آج ہر جان کو اس کے کئے کا بدلہ ملے گا۔ آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ بیشک اللہ جلد حساب چکا دینے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی آج کا دن خدا کے عدل کامل کے ظہور کا دن ہے۔ آج ہر شخص کو اس کے اپنے عمل کا بدلہ ملے گا۔ کسی کی کوئی حق تلفی یا کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور یہ سارا کام چشم زدن میں ہوگا۔ کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ اس میں بڑ مدت صرف ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ بڑی جلدی حساب چکا دینے والا ہے۔