تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 19
یَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ﴿19﴾
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِآنکھوں کی خیانت
- وَمَا تُخْفِياور جو چھپاتے ہیں
- الصُّدُوْرُسینے
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ نگاہوں کی چوری بھی جانتا ہے اور ان بھیدوں کو بھی جو سینے چھپائے ہوئے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعلم خائنۃ الاعین وما تخفی الصدور (19)
سفارش کے خلاف ایک دلیل
کسی کے باب میں کسی کی سفارش تو اس کے ہاں کچھ کارگر ہو سکتی ہے جو ساری صورت حال سے خود واقف نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ تو ہر شخص کی ہر چھوٹی بڑی بات سے خود واقف ہے۔ وہ و نگاہ کی خیانتوں اور سینوں میں چھپے ہوئے رازوں سے بھی پوری طرح باخبر ہے تو اس کے آگے کسی کی کوئی سفارش کیا کارگر ہو سکے گی !