تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 57
لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿57﴾
- لَخَلْقُیقیناً پیدا کرنا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- اَكْبَرُ مِنْزیادہ بڑا ۔ سے
- خَلْقِ النَّاسِلوگوں کو پیدا کرنا
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَسمجھتے نہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
آسمانوں اور زمین کا پیدا کردینا لوگوں کے پیدا کرنے سے زیادہ مشکل ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لوگوں کی دوبارہ پیدا کردینا آسمان و زمین کے پیدا کرنے سے آسان ہے
فرمایا کہ اگر یہ لوگ اس مغالطہ میں مبتلا ہیں کہ مرکھپ جانے کے بعد لوگوں کو ازسرنو پیدا کرنا ناممکن ہے تو یہ ان کی جہالت ہے۔ جو خدا اپنی قدرت سے آسمانوں اور زمین کو وجود میں لا سکتا ہے۔ آخر اس کے لئے انسانوں کو دوبارہ پیدا کردینا کیوں مشکل ہوجائے گا ! زیادہ مشکل کام پہلا ہے یا دوسرا ؟ اگر اللہ تعالیٰ اتنے بڑے بڑے کام کرسکتا ہے اور ثابت ہے کہ کرسکتا ہے تو یہ کام کیوں نہیں کرسکتا جو ان سے کہیں چھوٹا ہے ؟ و لکن اکتر الناس لا یعلمون ‘۔ یعنی ہے تو یہ بالکل واضح حقیقت، ہر شخص کی سمجھ میں آنی چاہئے، لیکن اکثر لوگ اتنی واضح حقیقت بھی نہیں سمجھ رہے ہیں۔