تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 6
وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ﴿6﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- حَقَّتْ كَلِمَتُثابت ہوگئی بات
- رَبِّكَتمہارے رب کی
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْٓاکفر کیا
- اَنَّهُمْکہ وہ
- اَصْحٰبُ النَّارِدوزخ والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اسی طرح تیرے رب کی بات ان لوگوں پر پوری ہوچکی ہے جنہوں نے کفر کیا ہے۔ یہ لوگ دوزخ میں پڑنے والے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وکذلک حقت کلمت ربک علی الذین کفروا انھم اصحب النار (6)
’ کلمۃ رب ‘ سے وہی کلمۃ العذاب مراد ہے جس کا ذکر سورة زمر کی آیت 71 میں گزر چکا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کا وہ کلی فیصلہ جس سے اس نے ابلیس کے چیلنج کے جواب میں آگاہ فرما دیا تھا کہ جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر شیطان کی پیروی کریں گے، اللہ ان سب کو جہنم میں بھر دے گا۔ فرمایا کہ تیرے رب کا یہ فیصلہ جس طرح پچھلی قوموں پر صادق آیا اسی طرح ان کافروں (کفار قریش) پر بھی صادق آچکا ہے اور یہ بھی انہی کی طرح جہنم میں پڑنے والے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ تم اپنا فرض انجام دو۔ ان کے لئے جو انجام مقدر ہوچکا ہے یہ اس سے دوچار ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کا عذاب چونکہ جہنم کا دیباچہ ہے اس وجہ سے عذاب کو تعبیر جہنم سے کیا۔