Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 18

  1. وَ نَجَّیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ۠ع﴿18﴾

    1. وَنَجَّيْنَااور ہم نے بچالیا
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. اٰمَنُوْاایمان لائے
    4. وَكَانُوْااور وہ تھے
    5. يَتَّقُوْنَپرہیزگاری کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے ان لوگوں کو نجات دی جو ایمان لائے اور ڈرنے والے تھے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ونجینا الذین امنوا و کانوایتقون (18) یہ ان لوگوں کی طرف اشارہ ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے ان عذابوں سے نجات دی۔ سنت الٰہی یہ ہے کہ جو لوگ رسولوں پر ایمان لائے اور انذار سے متنبہ ہو کر انہوں نے تقویٰ کی زندگی اختیار کرلی اللہ تعالیٰ نے ان کو عذاب سے بچا لیا۔ اس آیت میں اشارہ عاد اور ثمود دونوں قوموں کے مومنین کی طرف ہے۔ قرآن کے دوسرے مقامات میں تفصیل ہے کہ ان قوموں میں سے جو لوگ ایمان لائے اللہ تعالیٰ نے رسول کے ساتھ ان کو بھی عذاب سے محفوظ رکھا۔