تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 19
وَ یَوْمَ یُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ﴿19﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُحْشَرُجمع کئے جائیں گے
- اَعْدَآءُ اللّٰهِاللہ کے دشمن
- اِلَىطرف
- النَّارِجہنم
- فَهُمْتو وہ
- يُوْزَعُوْنَگروہ گروہ کئے جائیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اس دن کا دھیان کرو جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف اٹھے کئے جائیں گے پس ان کی درجہ بندی ہوگی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ ویوم یحشرا عدآعا اللہ الی النار فھم یوزعون (19)
دنیا کے عذاب کے بعد آخرت کی رسوائی
دنیا کے عذاب کے بعد اب یہ ان کی اس رسوائی اور عذاب کا ذکر آ رہا ہے جس سے ان کو قیامت کے دن سابقہ پیش آئے گا۔
’ یحشر ‘ کے بعد ’ الی ‘ کا صلہ اس بات کا قرینہ ہے کہ یہاں یہ لفظ ’ یساقون ‘ یا اس کے ہم معنی کسی لفظ پر متضمن ہے۔ ’ یوزعون ‘ کی وضاحت سورة نمل کی آیت 17 کے تحت ہوچکی ہے۔ ہمارے نزدیک اس کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ ان کی درجہ بندی کی جائے گی، شاہ عبد القادر صاحب ؒ نے اپنے ترجمہ میں لفظ کے اس مفہوم کا لحاظ رکھا ہے۔
فرمایا کہ اس دن کا بھی دھیان کرو جس دن اللہ کے یہ سارے دشمن ہانک کر جہنم کے پاس اکٹھے کئے جائیں گے اور وہاں ان کی درجہ بندی ہوگی۔ جو جہنم کے جس طبقہ کے سزاوار ٹھہریں گے وہ اپنے مخصوص دروازے سے اس طبقہ میں داخل ہوں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ الگ الگ مجرمین کے ساتھ، ان کے اعمال کے اعتبار سے، الگ الگ معاملہ ہوگا۔