Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 29

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ﴿29﴾

    1. وَقَالَاور کہیں گے
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    3. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    4. اَرِنَاہمیں دکھادے
    5. الَّذَيْنِوہ دونوں
    6. اَضَلّٰنَاجنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
    7. مِنَ الْجِنِّجنات میں سے
    8. وَالْاِنْسِاور انسانوں
    9. نَجْعَلْهُمَاہم ان دونوں کو ڈالیں
    10. تَحْتَ اَقْدَامِنَااپنے پاؤں تلے
    11. لِيَكُوْنَاتاکہ وہ ہوں
    12. مِنَسے
    13. الْاَسْفَلِيْنَانتہائی ذلیل (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہیں گے، اے ہمارے رب ! ہمیں ان لوگوں کو دکھا جنہوں نے جنوں اور انسانوں میں سے ہم کو گمراہ کیا، ہم ان کو اپنے پائوں کے نیچے ڈالیں گے، وہ ذلیل ہوں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وقال الذین کفروا ربنا ارنا الذین اضلنا من الجن والانس نجعلھما تحت اقدامنا لیکونا من السلمین (29) عوام کا غصہ اپنے لیڈروں کے لخاف یہاں بھی الذین کفروا اگرچہ لفظ عام ہے لیکن قرینہ دلیل ہے کہ اس سے مراد وہ عوام ہیں جو اپنے لیڈروں کے ورغلانے سے گمراہ ہوئے۔ ضامنوں نے خود قرآن کی طرف توجہ کی اور نہ دوسروں کو، جہاں تک ان کا بس چلا، اس کی طرف متوجہ ہونے دیا۔ فرمایا کہ جو عوام آج اس وفاداری کے ساتھ اپنے لیڈروں کی پیروی کر رہے ہیں جب وہ دیکھیں گے کہ ان کے لیڈروں نے ان کو کس گھاٹ میں لا کر اتارا ہے تو وہ غصہ سے دانت پیسیں گے اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کریں گے کہ اب رب ! جن انسانوں اور جنوں نے ہم کو یہ راہ دکھائی ہے ایک نظر تو ان کو ہمی دکھا دے کہ ہم ان کو اپنے قدموں کے نیچے روند کر ان کے استکبار اور ان کی لیڈری کا مزا ان کو چکھا دیں اور ان کو ذلیل کر کے اپنا کلیجہ ٹھنڈا کرلیں۔