Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 8

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿8﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
    2. اٰمَنُوْاایمان لائے
    3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
    4. الصّٰلِحٰتِاچھے
    5. لَهُمْان کے لئے
    6. اَجْرٌاجر
    7. غَيْرُ مَمْنُوْنٍختم نہ ہونے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
البتہ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ان کے لئے دائمی صلہ ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
توحید خالص پر قائم رہنے والوں کے لئے بشارت یہ اس انذار کے مقابل میں بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں غیر منقطع اجر صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان اور عمل صالح کی روش اختیار کریں گے یعنی بلا شائبہ شرک توحید پر ایمان لائیں گے اور خدا کی بندگی اور اطاعت کے جو حقوق ان پر عائد ہوتے ہیں ان کو پورے اخلاص اور کامل استقامت کے ساتھ ادا کریں گے۔ ’ غیر ممنون ‘ کی تاویل بعض لوگوں نے اس سے مختلف بھی کی ہے لیکن قرآن کے نظائر سے تائید اسی تاویل کی ہوتی ہے جو ہم نے اختیار کی ہے۔ قرآن میں بعض جگہ یہی مضمون ’ عطا غیر مجذوذ ‘ کے الفاظ سے ادا کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کے معنی ایسی بخشش کے ہیں جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہ ہو۔